میٹرولِنک انٹرنیشنل اور "یسوع" فلم پراجیکٹ نے خاص طور پر صارفین کے لئے "یسوع مسیح کے ساتھ زِندگی" کے نام سے جدید ٹولز کا ایک سلسلہ تیار کرنے کے لئے اِشتراک کیاہے. "یسوع مسیح کے ساتھ زِندگی" یسوع فلم کا ایک نئے طور اِستعمال کرتا ہے، جو کہ انجیل کے ساتھ لوگوں تک پہنچنے کے لئے ایک پہلے سے کامیاب ذریعہ ہے، اور اسکے مقصد کو مزید ایک قدم آگے بڑھاتا ہے. یسوع فلم سے ویڈیو کا ہر حِصہ اِنتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کیا جاتا ہے تا کہ خدا کی سچائی کا پیغام درُست طور پر لوگوں تک پہنچ سکے اور ہر سوال کے الفاظ کو بُہت سوچ سمجھ کر ترتیب دیا جاتا ہے۔اس سیریز کے لئے ہماری دُعا ہے کہ لوگ یسوع کی ماننِد بننا سیِکھ جائیں. ہر سیریز میں یسوع فلم سے 3-5 منٹ کے ویڈیو مناظِر شامِل کئے گئے ہیں جِنکے بعد 2-4 مختصر سوالات پُوچھے گئے ہیں۔ اِن سوالات کا مقصدایک شخص کے دل ، کردار ، اقدار اور محرکات کو تبدیل کرنے کے لئے چیلنج کرناہے.بصیرت اور سوتیت کا یہ حسیِن اِمتزاج لوگوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ مسیح کی تعلیمات پر غور وفکر کر سکیں اور اصل میں اپنی روز مرہ زندگی میں ان کا اطلاق کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں www.mentorlink.org

JesusFilm