عورتوں کے وسائل9 از 60

یسوع کی پیدائش

یسوع دو اور آدمیوں کے درمیان لٹکایا جاتا ہے۔ اسکے شاگرد لاچار کھڑے ہوئے اسے دیکھ رہے تھے۔ ان دو میں سے ایک آدمی نے یسوع سے دریافت کیا کہ کیا وہ مسیحا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ خود کو بھی بچا اور ہمیں بھی بچا۔ دوسرا آدمی اس پہلے والے کو جواب دیتا ہے کہ وہ بھی اسی سزا کو بھگت رہا ہے گسے وہ بھگت رہے تھے لیکن یسوع بے گناہ تھا۔ اس نے یسوع سے درخواست کی کہ جب تو اپنی بادشاہی میں آئے تو مجھے بھی یاد کرنا۔ یسوع نے اس سے وعدہ کیا کہ تو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں ہو گا۔

اپنا سوال پوچھیں

بائبل اقتباسات

شیئر کریں
Luke 1:1

Many have undertaken to compose an account of the things that have been fulfilled among us,

Berean Standard Bible

Public Domain

مزید پڑھیں...
مفت وسائل

کیا آپ بائبل کو مزید گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں؟

ہماری بائبل اسٹڈی میں شامل ہوں

متن

Urdu (اردو)
‏اے معزز تھیوفِلس،‏ ‏میں اُن واقعات کو تمہارے لئے ٹھیک ٹھیک اور‏ ‏ترتیب وار لکھتا ہوں،‏ ‏جو ہمارے درمیان پیش آئے۔‏ ‏تاکہ تمہیں ہر ایک بات سے‏ ‏متعلق معلوم ہو جائے۔‏ ‏جن دنوں قیصر اگوستُس روم کا حکمران تھا‏ ‏اور ہیرودیس اعظم یہودیہ کا بادشاہ تھا‏ ‏اُس وقت اللہ تعالے نے اپنے فرشتے‏ ‏حضرت جبرائیل علیہ السلام کو‏ ‏ناصرت کی ایک کنواری‏ ‏حضرت مریم صدیقہ کے پاس بھیجا۔‏ ‏اے مریم! آپ خوف نہ کھائیں‏ ‏اللہ تعالے نے آپ کو چُن لیا ہے۔‏ ‏آپ امید سے ہونگی اور بیٹے کو جنم دیں گی۔‏ ‏آپ اُن کا نام عیسیٰ المسیح رکھنا۔‏ ‏یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ میں تو کنواری ہوں۔‏ ‏روح پاک آپ پر نازل ہوگا‏ ‏اور اسی سبب سے وہ "ابن اللہ" کہلائیں گے۔‏ ‏اور اُن کی سلطنت کی کوئی انتہا نہ ہوگی۔‏ ‏حضرت مریم اپنی رشتے دار‏ ‏حضرت الیشبع سے ملنے گئیں،‏ ‏جو ضعیف اور بانجھ تھیں۔‏ ‏لیکن اللہ تعالے نے انہیں اُمید بخشی۔‏ ‏-الیشبع!‏ ‏-مریم!‏ ‏میری بہن مریم۔‏ ‏آپ تمام عورتوں میں مبارک ہیں۔‏ ‏اور آپ سے ہونے والا بچہ بھی مبارک ہے۔‏ ‏جونہی آپ کی آواز میرے کانوں میں پڑی۔‏ ‏میرے پیٹ میں بچہ خوشی سے اچھل پڑا۔‏ ‏میری جان اللہ تعالےٰ کی حمد وثناء کرتی ہے۔‏ ‏اور میری روح میرے نجات دہندہ‏ ‏رب کریم سے خوش ہے۔‏ ‏اب سے لے کر آنے والی تمام پُشتوں کے لوگ‏ ‏مجھے مبارک کہیں گے۔‏ ‏ناصرت کے رہنے والے لوگو! سنو۔‏ ‏قیصر اگوستُس کے حُکم سے اُن علاقوں میں‏ ‏جن کا وہ حکمران ہے یعنی جلیل‏ ‏اور یہودیہ میں مردم شماری ہوگی۔‏ ‏اس وجہ سے سب لوگ اُن علاقوں میں جا کر‏ ‏اپنے اپنے نام لکھوائیں‏ ‏جن علاقوں میں اُن کے آباؤ اجداد‏ ‏پیدا ہوئے تھے۔‏ ‏لہذا حضرت یوسف بھی اپنی منگیتر‏ ‏حضرت مریم صدیقہ کے ساتھ‏ ‏یہودیہ کے ایک گاؤں بیت الحم‏ ‏میں اپنے نام درج کروانے گئے۔‏ ‏لیکن بیت اللحم میں انہیں ٹھہرنے کے لئے‏ ‏کوئی جگہ نہ ملی۔‏ ‏اور اگر ملی تو وہ‏ ‏جانوروں کے باندھنے کی جگہ تھی۔‏ ‏ان دنوں ملک کے اس علاقے میں کچھ چرواہے‏ ‏رات کے وقت اپنی بھیڑوں کی‏ ‏رکھوالی کر رہے تھے۔‏ ‏اچانک اللہ تعالے کے ایک فرشتے کا‏ ‏اُن پر ظہور ہوا‏ ‏اور اللہ تعالے کا نوُر ان کے چوگرد چمکا۔‏ ‏آج حضرت داؤد علیہ السلام کے‏ ‏شہر بیت اللحم میں‏ ‏تمہارے لئے ایک نجات دہندہ کی ولادت ہوئی ہے‏ ‏جو حضرت عیسیٰ المسیح ہیں۔‏ ‏وہ چرواہے اُس معصوم بچے کو‏ ‏دیکھنے کے لئے چل پڑے‏ ‏اور نجات دہندہ کی ولادت سے متعلق‏ ‏خوشخبری سُنانے والے سب سے پہلے لوگ ٹھہرے۔‏ ‏ایک ہفتے بعد آپ کے ختنے کا وقت آیا‏
JesusFilm