ویڈیو لوڈ ہو رہی ہے
متن
Urdu (اردو)
اس کے بعد حضرت عیسیٰ المسیح نے لاوی قبیلے کے محصول لینے والے ایک شخص کو دیکھا،
جس کا نام متی تھا۔
وہ چونگی پر محصول لینے کے لئے بیٹھا ہوا تھا۔
میرے پیچھے آؤ۔
اس کے بعد حضرت عیسیٰ المسیح ایک پہاڑی پر دُعا کرنے کے لئے تشریف لے گئے۔
آپ ساری رات وہاں پر اللہ کا ذکر کرتے رہے۔
صبح سُورج طلوع ہوا تو آپ نے ١٢ پیروکاروں کو چُنا
اور اُنہیں اپنے شاگرد ہونے کا شرف بخشا۔
حضرت شمعون جن کا نام آپ نے پطرس رکھا۔
اور اُن کے بھائی حضرت اندریاس۔
حضرت یعقوب۔
حضرت یوحنّا۔
اور حضرت فلپّس۔
اور حضرت برتلمائی۔
حضرت متّی۔
حضرت توما۔
اور حلفئی کے بیٹے، حضرت یعقوب۔
حضرت شمعون، جو زیلوتیس بھی کہلاتے ہیں۔
اور حضرت یعقوب کے بھائی، حضرت یہوداہ۔
اور یہوداہ اسکریوتی۔
جس نے بعد میں حضرت عیسیٰ المسیح کو گرفتار بھی کروایا۔